
بجٹ پر بحث کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب
ترجمان قومی اسمبلی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے حوالے اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب خبر کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر اسپیکرقومی اسمبلی سے منسوب چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے حوالے سے چلنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت یا کسی بھی اور معزز ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنایا جائے گا من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ نمبر 215 کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب، کمیٹی ارکان اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی روایت ہے کہ قائمہ کمیٹیاں اور ان کے چیئرمین تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے تشکیل دی جاتی ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News