
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل ہوگی
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی ارکان، اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر سے رویت ہلال کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں جب کہ ملک بھرمیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں کل بروز بدھ عید الفطر ہوگی۔
خیال رہے کہ محمکہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کیے تھے۔ نئے چاند کی پیدائش کل رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوچکی ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 54 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
محمکہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News