
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے سال 2023 کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد کر دی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 2023 کنٹری رپورٹ کو یکسر مسترد کرتا ہے، رپورٹ کے مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے سالانہ بنیادوں پر تیار کی جانے والی رپورٹ بے مقصد اور طریقہ کار کے لحاظ سے غلط ہے۔
امریکی رپورٹس انسانی حقوق کے معاملے پر کسی بھی ملک کا جائزہ سیاسی تعصب کی بنا پر لیتی ہیں، رواں سال کی رپورٹ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو سیاست زدہ کرتی ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی رپورٹ سے دہرا معیار واضح ہے، انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کے حوالے سے غزہ اور مقبوضہ جموں کشمیر جیسے مقامات کو نظر انداز کیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صرف سیاسی مقاصد پر مبنی رپورٹس ہی غزہ جیسے مقام کو نظر انداز کر سکتی ہیں، جمہوری روایات اور ائینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے پاکستان انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
جمہوری روایات اور ائینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے پاکستان انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان بین الاقوامی ہیومن رائٹس ایجنڈا کی ترویج چاہتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ پیچیدہ مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے احتیاط کا دامن پکڑے رکھے گا.
ترجمان کے مطابق پاکستان توقع رکھتا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دے گا اور پاکستان یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ تمام تر صورتحال کے بارے میں سچ بولنے کے لئے اخلاقی جرات سے کام لے گا۔
ترجمان نے کہا کہ رپورٹ میں غزہ اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کو نظرانداز یا کم کیا گیا ہے، کیا رپورٹ میں غزہ کی تشویشناک صورتحال کونظراندازکیا جا سکتا ہے؟
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں نسل کشی پرامریکا کی خاموشی نام نہاد رپورٹس میں بیان مقاصد کیخلاف ہے، پاکستان عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئےثابت قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News