کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی یا اگست میں ہو جائے گی، محمداورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز ملازمین پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فائرنگ کے واقعہ میں کسٹمز کے دو ملازمین کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کڑے وقت میں ہم مکمل طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر خزانہ نے زخمی ملازمین کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور کسٹمز سمگلنگ کی لعنت کے خاتمے کیلۓ بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
