Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا

Now Reading:

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ترک بری افواج کے کمانڈر کو صدرمملکت آصف زرداری نے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں نشان امتیاز ملٹری دیا۔

صدر نے ایوارڈ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کےاعتراف میں دیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری  سے ترک بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پرتبادلہ خیال ہوا اور دونوں ممالک کا باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Advertisement

ملاقات کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخرکرتا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن وثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، ترک صدر نے میرے انتخاب اور رمضان کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی، ترک صدر کا دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ پاک ترک تعلقات کو وسعت دینے کا اظہار ہے۔

اس موقع پر ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صدرمملکت نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری ملنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے کمانڈر دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر