Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الفطر پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے شہید

Now Reading:

عید الفطر پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے شہید
اسماعیل ہنیہ

غزہ میں عیدالفطر پر بھی اسرائیلی وحشت  اور بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ میں فضائی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید  ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  اسرائیلی بمباری میں  کم از کم 125 فلسطینی شہید  اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا۔

ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ان کے بیٹے ہازم، عامر اور محمد شہید ہوگئے جبکہ ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔

Advertisement

صیہونی فورسز نے غزہ کے شجاعیہ، صابرہ، تل الحوا اور شیخ عجلین کے محلوں پر شدید گولہ باری بھی کی۔

واضح رہے کہ  غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 33 ہزار  سے تجاوز کر گئی  ہے جبکہ 75 ہزار  سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر