 
                                                      نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پنجاب کے ضلع قصور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع قصور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جس کے مطابق روٹی کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق اب ضلع قصور میں روٹی کی قیمت چار روپے کمی کے بعد 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع قصور محمد ارشد بھٹی کے مطابق ضلع بھر میں آج سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے.
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی اور نان کی قیمت کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع قصور محمد ارشد بھٹی کے مطابق روٹی اور نان زاہد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 