
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
اسلام آباد میں صدرآصف زرداری سےآزادکشمیرکےوزیراعظم انوارالحق نے ملاقات کی، ملاقات میں صدرنےآزادکشمیرکےوزیراعظم اوران کی حکومت کواپنی حمایت کایقین دلایا۔
ملاقات کے دوران آزادکشمیرکی مجموعی صورتحال، ترقی سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصدر آصف زرداری نے کہا کہ آزادجموں وکشمیرمیں سیاحت کےبےپناہ مواقع موجودہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ سیاحت کوبھرپورصلاحیت تک ترقی دینےکی ضرورت ہے، نوجوانوں کوجدیدہنراورتعلیم سےآراستہ کرنےکی ضرورت ہے، ہنرمند نوجوان آزادجموں وکشمیرکی ترقی میں اپناکردارکریں گے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے آزادکشمیرکے وزیراعظم انوارالحق اوران کی حکومت کواپنی حمایت کایقین دلایا۔ صدرنےبھارتی افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورمظالم کی مذمت کی۔
صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News