’’ایڈوانس رقم واپس پکڑیں اوربھاگ جائیں‘‘
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت ایڈووکیٹ جنرل کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران لارجر بینچ نے رجسٹری کے باہر احتجاج پر متاثرین کے وکلا سے استفسارکیا۔
جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ باہراحتجاج یہ نعرے یہ شور کیوں ہے، سمری منظور ہوگئی چیک تقسیم ہو گئے، ہم تو ترجیحات پر کیس سن رہے ہیں، چیک تقسیم ہو گئے ہیں بس پلاٹ کا معاملہ رہ گیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ وزیراعلی نے جانے سے قبل سمری منظورکرکے گئے تھے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی عدم موجودگی پر بینچ نے برہمی کا اظہارکیا۔
جسٹس محمدعلی مظہرنے پوچھا میئر کہاں ہیں یہ عمل درآمد کا معاملہ ہے۔ اتنا اہم مسئلہ ہے آپ کے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کہاں ہیں؟ ہم بلائیں چیف منسٹر کو ابھی، چیف سیکیرٹری اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو گیارہ بجے تک بلائیں۔
سندھ حکومت نے عمل درآمد سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6ہزار 930 متاثرین کو 80گز کے گھرفراہم کرنے کا منصوبہ بنانے کا ارادہ کیا ہے، ہرمتاثرین کو فی کس 10لاکھ روپےچیک دیا جائیگا۔
عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت ایڈووکیٹ جنرل کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرگجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالے متاثرین نے عدالت کے سامنے احتجاج کیا۔ خواتین، بچوں اور مرد حضرات کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک تھی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں چیک کی ادائیگی نہیں کی گئی۔دو سال پہلے سندھ حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی لیکن عدالت کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
