اس سال سندھ حکومت سے دس ارب روپے لیں گے تاکہ گلی محلوں میں کام ہوسکے، مرتضیٰ وہاب
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ایم 9 سے تھڈو نالہ تک برساتی نالہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ برساتی نالہ کے کام کا آغاز حکومت سندھ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ایم 9 سے تھڈو نالہ تک برساتی نالے کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ایم 9، سعدی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کا یہ دیرینہ مسئلہ تھا۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ اس برساتی نالے کی تعمیر سے سعدی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو پائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
