Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس

Now Reading:

وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
بارشوں پراظہارِ افسوس

وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان اورکےپی میں حالیہ شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افرادکےلیےبلندی درجات کی دعااورلواحقین سےاظہارتعزیت کیا اورمختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈی ایم اے ودیگرمتعلقہ اداروں کومتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان اورخیبرپختونخواکی حکومت کےساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں ہرممکن مددفراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ متاثرین تک امدادکی فراہمی میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔ بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکیں اورراستے کھولنےکاکام تیزکیاجائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اورسیلاب نےہنہ اوڑک کوبڑےپیمانےپرنقصان پہنچایا۔ سڑکیں، پل اورگھرسیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ کروڑوں روپے مالیت کی فصلوں کوبھی نقصان پہنچا۔

شہریوں نےاپنی مددآپ کےتحت بچاؤبندبھی قائم کیے جبکہ ہنہ اوڑک کوجانیوالی گیس پائپ لائنیں بھی پانی میں بہہ گئیں۔

ادھرپی ڈی ایم اے خیبرپختون خوا کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

پیڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 33 افرادجاں بحق 46 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 17 بچے 8 مرد اور 8 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور1932مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 326گھروں کو مکمل جبکہ 1606 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔

بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری بھی کیا۔

Advertisement

پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

سوات، چترال اور خیبر میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سوات کے علاقوں مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔

پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اورانہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا۔ جس پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مذید خبر پڑھیں؛ چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر