
ٹرانسفارمر کی چنگاری نے کسانوں کی محنت کو جلا کر راکھ میں تبدیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صفدر آباد کے نواحی گاؤں بیر والا میں مختلف زمینداروں کی گندم کی تیار فصل کھیتوں میں پڑی تھی، کسانوں کے کھیت میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے اچانک نکلنے والی چنگاریوں نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق مختلف زمینداروں کی تقریباً 100 ایکٹر کی گندم کی تیار فصل تھی جو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
صفدرآباد کے مقامی حکام کے مطابق ریسکیو کنٹرول عملے اور کسانوں نے مل کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ایک اندازے کے مطابق آگ لگنے سے کسانوں کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News