Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارب پتی خاتون کو 44 ارب ڈالر کے فراڈ کے الزام میں سزائے موت

Now Reading:

ارب پتی خاتون کو 44 ارب ڈالر کے فراڈ کے الزام میں سزائے موت

ویتنام میں ایک ارب پتی خاتون کو 44 ارب ڈالر کے فراڈ کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام کے ہوچی منہ شہر میں ارب پتی خاتون ٹرونگ مائی لین کو سیگون کمرشل بینک سے 44 ارب ڈالر کا قرض لینے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی گئی۔

یہ ویتنام میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا مقدمہ تھا، جو دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ میں سے ایک تھا۔

کورت ہاؤس میں 67 سالہ ویتنامی پراپرٹی ڈویلپر ٹرونگ مائی لین کو 11 سال کے عرصے میں ملک کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک کو لوٹنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ٹرونگ مائی لین ویتنام میں ان چند خواتین میں سے ایک ہیں جنہیں وائٹ کالر جرم کے لئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت انہیں 27 ارب ڈالر واپس کرنے ہوں گے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سزائے موت عدالت کی جانب سے لاپتہ اربوں روپے واپس کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

کیس کے دوران جج نے 2700 افراد کو گواہی کے لیے طلب کیا تھا، جبکہ 10 سرکاری پراسیکیوٹرز اور ٹرونگ مائی لین کے 200 کے قریب وکلاء اس کیس میں شامل تھے۔

ارب پتی خاتون کے خلاف کورٹ میں ثبوت 104 خانوں میں تھے جن کا وزن مجموعی طور پر چھ ٹن تھا۔ ٹرونگ مائی لین کے ساتھ 85 دیگر افراد پر مقدمہ چلایا گیا، جنہوں نے الزامات سے انکار کیا اور اپیل کر سکتے ہیں۔

تمام مدعا علیہان کو قصوروار پایا گیا۔ چار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ باقی کو 20 سال سے لے کر تین سال تک کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹرونگ مائی لان کے شوہر اور بھتیجی کو بالترتیب نو اور سترہ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر