
تکنیکی مسائل کے باعث بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے
نئی دہلی: 12مارچ کو بھارتی جنگی جہاز تیجاس ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تبا ہوگیا تھا جب کہ یہ حادثہ انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی، حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئراسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمرکی قابلیت بھی مشکوک ہے۔
علاوہ ازیں جہازکے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں۔
جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید و پین سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیجاس طیارے کی اڑان سے قبل ہی طیارے میں تکنیکی خرابیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خرابیاں بھی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فضائیہ میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن گئے ہیں، گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
تیجاس طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی، جہازوں میں سافٹ ویئرز اور بناوٹ کے مسائل پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں۔
تکنیکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News