Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان، ہیلی کاپٹر حادثہ، بحرالکاہل میں عملے کی تلاش جاری

Now Reading:

جاپان، ہیلی کاپٹر حادثہ، بحرالکاہل میں عملے کی تلاش جاری

بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہونے والے جاپان کے دو ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔

جاپانی بحریہ کے مطابق ہفتے کی رات جاپان کے دو ہیلی کاپٹر بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہو گئے تھے، جس میں عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

جاپانی بحریہ اب بھی عملے کے ارکان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

امدادی کارکنوں نے اب تک ایک شخص کی لاش کے ساتھ ساتھ بلیک باکس اور ملبہ بھی برآمد کیا ہے تاہم دیگر کو ابھی تک تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے آج پارلیمنٹ میں اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنے اہلکاروں کو کھو دیا کیونکہ وہ بہت سخت اور دیر رات کی تربیت میں مصروف تھے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا، جو ٹوکیو سے تقریبا 600 کلومیٹر (372 میل) جنوب میں واقع جزائر ایزو کے قریب پیش آیا۔

جاپان کے وزیر دفاع مینورو کیہارا نے کہا کہ دونوں ہیلی کاپٹروں سے حاصل کیے گئے فلائٹ ریکارڈرز میں تکنیکی خرابی کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔

بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہونے والے جاپان کے دو ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  ہیلی کاپٹر رات کے وقت آبدوزوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشقیں کر رہے تھے۔

دونوں ہیلی کاپٹر ہفتہ کی رات مشقوں کے دوران عملے کے چار افراد کو لے کر جا رہے تھے۔

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق توریشیما جزیرے کے قریب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 38 منٹ پر ایک ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر