Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کردی

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کردی
وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کردی

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کردی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے پیش نظر پولیس کو آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کراچی میں امن امان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ڈی آئی جی مقدس حیدر، ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیقی، ڈی ایس پی قیصر شاہ، انسپیکٹر عابد حسین، سب انسپیکٹر غلام رسول، ہیڈ کانسٹیبل طارق صمد، خاور یوسف، لیڈی پولیس کانسٹیبل عریشا ناز اور دیگر پولیس افسراں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں آج اور کل سخت سیکیورٹی اور نگرانی کو بڑھائیں، میں چاہتا ہوں ہر لحاظ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ میں چھاپہ مار کر دو مغویوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباس دی، پولیس پارٹی میں ڈی آئی جی مقدس حیدر، ایس ایس پی ظفر صدیقی، ڈی ایس پی قیصر شاہ، انسپیکٹر عابد حسین، سب انسپیکٹر غلام رسول، ہیڈ کانسٹیبل طارق صمد، خاور یوسف، لیڈی پولیس کانسٹیبل عریشا ناز شامل تھی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے بلدیہ میں چھاپا مار کرعبداللہ اور شاہد کو کل بازیاب کروایا، پولیس نے صابر عنایت رحمان، حیات علی اور وحید اللہ کو زخمی حالات میں گرفتار کیا۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ مقدمے کے مطابق اغوا کاروں نے شاہد اور عبداللہ کو اٹلی بھیجنے کے بہانے بلایا اور اغوا کیا، اغوا کے بعد نوید اختر نے کال کر کے تاوان کا مطالبہ کیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کروایا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ یہ اغوا کاروں کا گروپ ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے، وہ گروپ اصل میں پاکستانی ہے لیکن باہر بیٹھ کر کراچی میں کرائم کرواتے ہیں، ہم نے گروپ کی شناخت کی ہے اور جلد ان کو گرفتار کریں گے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اس طرح کے بہترین کام کرے گی تو کرائم ختم ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ کو کہا کہ وہ پولیس کو ان کی طرف سے ہمت افزائی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ میں خود بھی جلد پولیس اہلکاروں سے ملاقات کروں گا، کراچی پولیس ایک اچھی فورس ہے۔ کراچی میں روزانہ 166 مقدمات ہوتے ہیں جو ملک کے دیگر بڑے شہروں سے کم ہیں اور مجھے امید ہے کراچی پولیس بہترین کام کرکے جرائم کا خاتمہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر