Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات

Now Reading:

ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات

سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وفد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزیر اعظم شہباز شریف سے جنرل سیکریٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی بات چیت کی گئی اور سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی سرمایہ کاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرشاہی درباراور وفد کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر آل تویجری نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم کو سعودی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پیشرفت پر برق رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین کے لیےعزت واحترام کے جذبات رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر سعودی ولی عہد اور سعودی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ،وزیرخزانہ،وزیرپٹرولیم اور وزیراطلاعات نے شرکت کی جبکہ وزیر توانائی، وزیرتجارت اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر