Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

Now Reading:

نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
عمرہ

نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی  کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی دو طاقتوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے نتیجے میں نو سالوں میں ایرانی زائرین کا پہلا گروپ پیر کو عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔

ایرانی میڈیا نے دسمبر میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے  تکنیکی مسائل کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایرانی زائرین کو سعودی عرب لے جانے کے لیے 11 پروازیں مقرر کی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق زاہدان، اہواز، تبریز، کرمان، اصفہان اور شیراز سمیت دیگر بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں سے بھی کچھ روز بعد پروازیں چلائی جائیں گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ دونوں ممالک نے مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد ایران نے 7 سال بعد 6 جون کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا تھا۔

بعد ازاں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ماضی کے اپنے سخت حریف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد ایران کا اہم دورہ بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر