Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی

Now Reading:

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
ایرانی صدرابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارےکےذریعےکراچی پہنچ گئے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈکیا۔ ایرانی صدر نے مزارِ قائد پرحاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر،وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ ارکان ائیرپورٹ پراستقبال کیلئےموجود ہیں۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی لاہورسے کراچی خصوصی طیارے میں پہنچے۔

ایرانی صدر

گورنرکامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو،عذراپیچوہو،شرجیل میمن اورناصرشاہ نےایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس اور وزیراعلٰی ہاؤس پہنچے جہاں گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے ان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورسمیت مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ایرانی صدر، گورنرسندھ نے دونوں ممالک کےدرمیان ثقافتی تبادلےبڑھانےکااعادہ کیا۔ اس موقع پرکامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

صدرابراہیم رئیسی نےسندھ میں بہترین مہمان نوازی کےلیےگورنرکاشکریہ اداکیا۔

ایرانی صدرنے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے۔ اس موقع پروزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے۔

ایرانی صدرکوجامعہ کراچی اعزازی ڈاکٹریٹ کی سندسےنوازےگی۔ ایرانی صدرمنگل اوربدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کرینگے۔

بدھ کی صبح ایرانی صدرابراہیم رئیسی کراچی سےروانہ ہوجائیں گے۔ ایرانی صدرکی اہلیہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

ایرانی صدرکی کراچی آمد کے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے800سےزائداہلکارتعینات کیے گئے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےدورہ کراچی پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس یوکے700کمانڈزبشمول لیڈی کمانڈوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 800سےزائدافسران واہلکارڈیوٹی پرمامورہیں۔

کراچی پولیس کے3847سےزائداہلکارسیکیورٹی پرمامورہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے1500اسیشل برانچ اورآرآرایف کے 300 اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

ایس ایس یوکےماہرنشانہ بازبھی حساس مقامات پرتعینات ہیں۔ شارع فیصل، دونوں ٹریک ایئرپورٹ سےپی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شاہراہ قائدین، گرومندرسےشارع فیصل تک دونوں ٹریک بند ہیں۔

ضیاالدین برج سگنل سےشاہین کمپلیکس تک جبکہ گرومندرسےگارڈن تک دونوں ٹریک ٹریفک کےلیےمکمل بند ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی مزار اقبال پر حاضری

ایرانی صدرکے دورہ کراچی کے موقع پرشارع فیصل کو سیل کیا گیا جبکہ شارع فیصل اورایئرپورٹ کےاطراف تمام پیٹرول پمپس بند ہیں۔

شارع فیصل اوراطراف کی سڑکوں پرابراہیم رئیسی کوخوش آمدید کے بینرزآویزاں ہیں۔ ٹریفک پلان میں شامل سڑکوں کو جزوی طورپربند کرنےکاسلسلہ جاری ہے۔ شاہراہ قائدین خداداد کالونی سے نمائش، ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیاکہ معزز مہمان کےدورے کے موقع پرعوام متبادل راستےاختیارکریں، سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظرسڑکیں محدود مدت کیلئےبندرہیں گی، سڑکوں کو شام 7بجے تک بند رکھا جائے گا۔ کراچی میں دفعہ144کےتحت ڈرون کے استعمال پربھی پابندی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر