Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی 11، ن لیگ 6، ایم کیوایم 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب

Now Reading:

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی 11، ن لیگ 6، ایم کیوایم 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب
سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی 11، ن لیگ 6، ایم کیوایم 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی 11، ن لیگ 6، ایم کیوایم 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 11، مسلم لیگ ن نے 6 اور ایم کیو ایم نے ایک نشست حاصل کی جب کہ ایک آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی کامیاب ہوگئے۔

سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی، سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں حاصل کیں جب کہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 6، ایم کیو ایم کے ایک اور سندھ سے ایک آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ نشست پر حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار کامیاب ہوگئے جب کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب ہوا جس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 11 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ایک نشست ایم کیو ایم کے حصے میں آئی اور ایک آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے نشست حاصل کرلی۔

جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔

Advertisement

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی کی قرة العین مری اور روبینہ قائم خانی سینیٹر منتخب ہوئیں، ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی اور بیرسٹرضمیر گھمرو کامیاب ہوئے جب کہ اقلیت کی نشست پر پیپلز پارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوگئے۔

صوبہ پنجاب میں 12 نشستوں پر 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے جب کہ بقیہ 5 نشستوں پر لاہور سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک نے کامیابی حاصل کی۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشریٰ بٹ کامیاب ہوگئیں، اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو  نے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر