
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
پشین میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشین میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشین میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارےگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردکی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن استحکام ،خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News