اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج مرید عباس نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجھوتھا عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے پروڈکشن جاری کیے، مگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جاتا۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کیجانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جاتا ہے، ہم سیکیورٹی کا کہتے تو عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری نکالے جاتے تھے، ہم عدالتوں میں پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی پر بوتلیں بھی گرائی گئیں۔
عدالت نے کہا کہ ابھی جیل حکام کیجانب سے رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، رپورٹ آئے گی تو اسے دیکھ کر آرڈر کیا جائے گا۔
وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ اگرعدالتی احکامات پرعمل درآمد نہیں ہوتا تو سپرینڈینٹ جیل کو طلب کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
