Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں وقفہ

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں وقفہ
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، مفت فراہمی کی درخواست

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج مرید عباس نے کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجھوتھا عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے پروڈکشن جاری کیے، مگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جاتا۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کیجانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جاتا ہے، ہم سیکیورٹی کا کہتے تو عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری نکالے جاتے تھے، ہم عدالتوں میں پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی پر بوتلیں بھی گرائی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ ابھی جیل حکام کیجانب سے رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، رپورٹ آئے گی تو اسے دیکھ کر آرڈر کیا جائے گا۔

Advertisement

وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ اگرعدالتی احکامات پرعمل درآمد نہیں ہوتا تو سپرینڈینٹ جیل کو طلب کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر