Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف کمر کس لی

Now Reading:

سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کے خلاف کمر کس لی

سندھ حکومت نے منشیات فروشوں کے قلع قمع کے لیے کمر کس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پولیس، ایکسائز اور دیگر محمکوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے منشیات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق سیکرٹری اطلاعات کو بھی آگاہ کریں تاکہ میڈیا پر ان کی تشہیر کر کے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چند روز میں صورتحال میں بہتری نظر آنی چاہیے کیونکہ  یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

Advertisement

شرجیل میمن نے ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کو ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لت لگانے والوں کے خلاف ایکسائز اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں آئس و دیگر منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے.

منشیات کے سدباب کے لیے ہونے والے اجلاس میں منشیات فروشوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع کے لیے فون نمبرز کے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو واٹس ایپ گروپ بنا کر اپنی روز مرہ کی کارکردگی اور معلومات شیئر  کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات فروشوں سے تفتیش کر کے بڑے اسمگلرز پکڑ کر سپلائی چین کو توڑا جائے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ایکسائز کو ہدایت کی کہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو منشیات آپریشن ٹاسک فورس میں شامل کیا جائے.

Advertisement

 اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
لوگ ہمارے شہید ہوئے، ہم معافی کس سے اور کیوں مانگیں، عمر ایوب
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک بیجنگ کا دورہ کریں گے
پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر