
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو۔
مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن سے پہلے اور بعد سیاسی صورتحال پر تجاویز دی گئی ہیں، نوازشریف کی چین سے واپسی کے بعد تجاویز پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شہبازشریف کی کوششوں کی بھر پور تائید کی گئی، اس مشکل وقت میں نوازشریف ن لیگ کی دوبارہ قیادت کریں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ اپنی مقبولیت حاصل کریگی، پنجاب حکومت مریم نوازکی قیادت میں عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی وفاق اور پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہے ہم کبھی بھی رائےکا اظہار کرنے میں قدغن کا شکار نہیں ہوئے۔
ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھے گی، کوتاہیوں اور کمزوریوں پر قابو پائیں گے، پارٹی بیانیہ وہی رہےگا جس کی نوازشریف منظوری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے، کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نوازشریف سے پوچھے بغیر کیا ہو، نوازشریف جو بیانیہ دیں گے وہی چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News