Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک شخص کی موت 58 افراد کی موت کا سبب بن گئی

Now Reading:

ایک شخص کی موت 58 افراد کی موت کا سبب بن گئی

فائل فوٹو

وسطی افریقہ کے ایک ملک میں ایک شخص کی آخری رسومات میں جانے والے 58 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔

تفسیلات کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں کشتی الٹنے سے آخری رسومات میں شرکت کے لیے جانے والے کم از کم 58 افراد ہلاک ہو گئے۔

کشتی گاؤں کے ایک سربراہ کی آخری رسومات کے لیے جا رہی تھی لیکن سمندر میں سفر کے کچھ ہی دیر بعد الٹ گئی۔

حکام کے ترجمان تھامس ڈیماسی کا کہنا ہے کہ 58 افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے لیکن ہمیں پانی کے اندر موجود افراد کی کل تعداد کا علم نہیں ہے۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز کے مطابق جمعے کے روز جب یہ کشتی مپوکو ندی پر الٹ گئی تو اس میں 300 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے کچھ کھڑے تھے اور کچھ لکڑی کے ڈھانچے پر بیٹھے ہوئے تھے۔

Advertisement

یہ کشتی گاؤں کے ایک سربراہ کی آخری رسومات کے لیے جا رہی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد الٹ گئی اور حادثے کے 40 منٹ بعد امدادی کارکن وہاں پہنچ گئے۔

مورس کاپینیا، جنہوں نے کشتی میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے دوسری کشتی میں جا رہے تھے، نے کہا کہ انہوں نے ماہی گیروں اور رہائشیوں کی مدد سے اپنی بہن سمیت کچھ متاثرین کی لاشیں جمع کیں۔

ہفتہ کے روز ندی کے قریب خاندانوں کو اپنے پیاروں کی تلاش میں دیکھا گیا جو اب بھی لاپتہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر