Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی

Now Reading:

رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی

رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی بجائے کمی کر دی گئی ہے۔ 

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جان بوجھ کر رواں سیزن کے دوران گندم کی خریداری کا حدف پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا پچاس فیصد سے زائد کمی کردی۔

پچھلے سال گندم کی امدادی قیمت 4000ہزار روپے فی من کے مقابلےمیں 3900روپے فی من مختص کی گئی ہے جب کہ گندم کی امدادی قیمت کے اعلان میں بھی تاخیر کی گئی۔

رواں سیزن 2024 کے دوران گندم کی خریداری کا حدف گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا پچاس فیصد کم کردیا ہے۔ گندم کی امدادی قیمت اور خریداری کا حدف کم ہونے پر کسان رل گئے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران ملک بھر میں گند م کی خریداری کا حدف 78 لاکھ ٹن رکھا تھا۔ رواں سال2024 کے دوران گندم کی خریداری کا حدف 44لاکھ ٹن رکھا گیا ہے۔

Advertisement

دستاویز میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے دوران پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کاحدف 45لاکھ ٹن رکھا جو رواں سال 2024میں 20لاکھ ٹن کردیا ہے۔ صوبہ سندھ کا گزشتہ سال 2023 گندم کی خریداری کاٹارگٹ 14لاکھ ٹن تھاجس کو کم کرکے سال 2024 میں کٹ کرکے 10لاکھ ٹن کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق صوبہ بلوچستان کا سال 2023کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف ایک لاکھ ٹن تھا جو رواں سال 2024میں پچاس ہزار کردیاگیا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا میں مالی سال 2023-24کے دوران گندم کی خریداری کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا تھا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ پاسکو کی خریداری کا ہدف سال 2023میں 18لاکھ ٹن تھا۔ رواں سال 2024پاسکو کا گندم خریداری کا حدف 14لاکھ ٹن رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
فیض آباد دھرنا فیصلے پرعمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وفاقی وزراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر