Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتدار کے حصول کے لئے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

Now Reading:

اقتدار کے حصول کے لئے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی
مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب

بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کا اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاوٴن شورع ہوگیا۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کی دیگر قیادت بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئی ہے۔

مودی سرکار نے انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنے مخالفین کے خلاف محاذ کھولنے کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔

دہلی کی وزیر تعلیم اتیشی مارلینا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے انہیں دھمکایا جارہا ہے اور تنبیہ کی جا ر ہی ہے کہ یا تو ان کی پارٹی میں شامل ہوجاوٴ یا جیل جانے کے لئے تیار ہوجاوٴ اور اگر سیاسی کیرئیر بچانا ہے تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی۔

اتیشی مارلینا کے مطابق بی جے پی لوک سبھا انتخابات سے قبل مزید چار عام آدمی پارٹی کے رہنماوٴں کو گرفتار کرنا چاہتی ہے جن میں سوربھ بھردواج، راگھو چڈھا، درگیش پاٹھک اور میں شامل ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کانگرس پارٹی کے بعد عام آدمی پارٹی مودی سرکار کی جیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کانگرس پارٹی کو راستے سے ہٹانے کے لئے مودی سرکار کی جانب سے ان کے اکاوٴنٹس منجمد کر کے ساڑھے تین ہزار کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر