
بلوچستان کی حکومت نے انوکھے اقدام کے ذریعے انتخابات میں ہارنے والے 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے انتخابات میں ہارنے والے دو امیدواروں کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔
بلوچستان کابینہ میں شامل 4 مشیروں میں سے تین اراکین اسمبلی ہی نہیں ہیں۔
حلقہ پی بی 43 میں وزیراعلی نے اپنے ہی پارٹی کے ایم پی اے سے ہار جانیوالے امیدوار کو مشیر بنا دیا۔
نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے مشیر سردار غلام رسول عمرانی بھی انتخابات میں ہار چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیاقت لہڑی اور محمد خان لہڑی وزیراعلی کے فیصلے سے شدید نالاں ناراض ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News