جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کی۔
رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کے حوالے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ رابطہ رابطہ عالم اسلامی مسلم دنیا کو درپیش چیلنجر کا مقابلہ کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہ اس پلیٹ فارم سے مسلم امہ کے درمیان باہمی روابط اور تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس کے بعد کمیونٹی عمائدین اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم سے امت کی وحدت کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور انسانی مسائل پر بھی رابطہ عالم اسلامی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو انسانی اخوت کے زاویے سے دیکھیں۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پوری امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یگانگت کی ایک عظیم مثال بن جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
