
ارسا کی صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
ارسا کی جانب سے صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملکی دریاؤں میں حالیہ بارشوں کے بعد اضافی پانی دستیاب ہے، گزشتہ دس روز سے دریاؤں میں پانی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے۔
ارسا کے مطابق صوبے اضافی دستیاب کوٹے کے مطابق پانی کا استعمال کرسکتے ہیں، ایڈوائزری بورڈ اس سے قبل 30 فیصد پانی کی قلت کے مطابق استعال کی ہدایت کر چکا۔
ارسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام صوبے دس روز کیلئے اضافی پانی کا استعمال کر سکتے ہیں، اضافی پانی حالیہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے باعث دستیاب ہوا۔
ارسا نے تمام صوبائی محکمہ آبپاشی کو اضافی پانی کے بارے میں خط لکھا جس میں کہا گیا کہ دس دن بعد دستیاب پانی اور موسمی صورتحال کے مطابق نظرثانی کا فیصلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News