
خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئیں۔
خیبر پختوںخوا میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی اقدامات کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا ہے جب کہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ جاری کرنا غیر آئینی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت ایک ماہ کا بجٹ اور دیگر اخراجات کے لیے فنڈ جاری نہیں کرسکتی۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بجٹ جاری کرنا اور دیگر اقدامات غیر قانونی ہیں، صوبائی حکومت آرٹیکل 26 کو جواز بنا کراقدامات کررہی ہے جب کہ آرٹیکل 26 کا جو حوالہ دیا جارہا ہے یہ نگران حکومت کے لیے ہے.
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت تین سے چار ماہ تک بجٹ جاری کرسکتی ہے، منتخب حکومت کے پاس بجٹ جاری کرنے اور دیگر اقدامات کا اختیار نہیں۔
درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ خزانہ اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News