Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے جب کہ غلام سرور، مرادسعید، پرویزخٹک اور شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیےگئے ہیں۔

Advertisement

ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار اور اعظم سواتی کےنام شامل ہیں جب کہ اسدعمر، عمرایوب، محبوب سلطان اور فوادچوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم، شیریں مزاری ودیگر نام شامل ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر