ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع
اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی صفری اسلام اباد پہنچ گئے ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی صفری معاشی سفارت کاری کے مشن پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی صفری کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گےْ
ذرائع نے بتایا کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ، پیٹرولیم، خزانہ، تجارت، ہوا بازی اور دیگر وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد ایرانی صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان سے قبل مفاہمت کی یادداشتوں کو حتمی شکل دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
