Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ

Now Reading:

مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ

بھارت میں عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کانگرس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت میں عام انتخابات میں بس کچھ دن باقی ہیں لیکن مودی سرکار اپنی  مذموم حرکتوں سے باز نہیں آئی، بھارتی عوام میں مسلسل نفرت اور مسلم مخالف پروپگنڈا پھیلانے کے ساتھ مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کے درپے ہے۔

مودی سرکار کے مطابق کانگرس کا انتخابی منشور 2024 آل انڈیا مسلم لیگ سے مماثلت رکھتا ہے، کانگریس نے جو منشور جاری کیا ہے اس میں وہی سوچ جھلک رہی ہے جو آزادی کے وقت مسلم لیگ کی تھی۔

مودی  سرکار کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے دیگر لیڈران نے بھی اپنا سیاسی تعصب کانگرس کے خلاف دکھا دیا۔

وزیر خزانہ نرملہ سیتا نے منگھڑت دعویٰ کیا کہ کانگرس نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں ہے۔

Advertisement

کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں آج ایسے حکمران موجود ہیں جو ملک کے وقار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت گذشتہ 10 سال سے ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے ملک کو صرف مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کی طرف دھکیلا ہے۔

سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ مودی سرکار اور بی جے پی نے عدم مساوات اور ظلم کو بڑھاوا دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جب کہ گذشتہ 10 برس میں مودی حکومت نے آئین میں ردو بدل کر کے پورے نظام کو تباہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے اور مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مودی سرکار ہر حد پار کرچکی ہے۔

مودی سرکار اور بی جے پی کا اپوزیشن جماعتوں اور کانگریس کے ساتھ نارروا سلوک  کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پوری دنیا مودی کی نام نہاد جمہوریت اور انتہا پسندانہ سوچ کا مکروہ چہرہ دیکھ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر