زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے
صوبہ پنجاب میں ایئرکوالٹی بہترکرنےاوراسموگ کم کرنےکےپلان کاآغازکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ایئرکوالٹی انڈیکس سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبہ میں ایئرکوالٹی بہترکرنےاوراسموگ کم کرنےکےپلان کاآغازکردیا گیا۔
زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے چھاپے مارے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرصوبہ میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ای پی اے ٹیموں نے لاہورسیالکوٹ موٹروے پربھی کارروائیاں کیں۔ ماحولیاتی آلودگی والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں تیزکی جائیں گی۔
مہلک بیماریاں پیداکرنےوالےدھوئیں کےتدارک کےٹاسک پرعملدرآمدشروع کردیا گیا۔ اقدامات سےایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا، اسموگ میں بھی بہتری آئےگی۔ قانون سازی کےلیےبھی کام تیزکردیاگیا، سزائیں اورجرمانےکیےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر آلودگی کاباعث بننےوالےاینٹوں کےبھٹوں کےخلاف بھی کارروائی کاآغازکیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پرزگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کوکام کی اجازت ہوگی۔
اینٹوں کےبھٹےاسموگ اورسانس کی بیماریاں پیداکرنےکاسبب بن رہےہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کےادارےنےبھٹوں پرچھاپےمارےاورسیل کردیےگئے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پرگرینڈآپریشن کاآج سےآغازکیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالکان کوزگ زیگ جدید طریقہ کاراختیارکرنےکی ڈیڈلائن دی گئی، صنعتیں جدیدآلات اختیارکریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
