Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نےہراساں کرنےسےمتعلق درخواست غیرمؤثر ہونےپرنمٹادی

Now Reading:

عدالت نےہراساں کرنےسےمتعلق درخواست غیرمؤثر ہونےپرنمٹادی
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی

عدالت نےہراساں کرنےسےمتعلق درخواست غیرمؤثر ہونےپرنمٹادی

سپریم کورٹ نے ہراساں کرنےسےمتعلق درخواست غیرمؤثر ہونےپرنمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سوک سینٹرکےقریب 272ایکڑسرکاری زمین کی خریدوفروخت کے معاملے  پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سےاقبال احمد کوہراساں کیا جارہاہے۔ سال 2019 سےمعاملہ زیرالتواء ہے نوٹس جاری کیےجارہےہیں۔

سپریم کورٹ میں نیب کےوکیل اورمتعلقہ تفیشی افسرپیش ہوئے، وکیل نیب نے عدالت سے کہا کہ ہم نےتاحال گرفتاری سےمتعلق کوئی نوٹس اقبال احمد کوجاری نہیں کیا۔ پرائیوٹ پرسن اقبال احمد کی انکوائری مکمل کرلی گئی طلبی کےنوٹس پراقبال احمد آج تک نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے استفسارکیا کہ کیا آپ نےانکوائری مکمل کرلی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ جی ہم نےانکوئری مکمل کرلی ہے جس پر عدالت نے سوال کیا کہ ریفرنس کیوں فائل نہیں ہوسکا۔

Advertisement

وکیل نیب نے جواب دیا کہ ریفرنس کیلئےچئیرمین نیب کورپورٹ جلد ارسال کی جائیگی۔ تفتیشی افسرنے بتایا کہ طریقہ کارمکمل ہونے پرریفرنس فائل کردیا جائیگا۔

عدالت نے کہا کہ جلد اس معاملےکونمٹائیں انکوائری میں جوبھی تفتیش کی ہےاسےریفرنس کا حصہ بنائیں۔ تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ اس دوران 25ایکڑزمین واگزارکرلی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نےہراساں کرنےسےمتعلق درخواست غیرمؤثر ہونے پرنمٹادی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر