Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز بنائے تھے پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 7.5 اوورز پہلے ہی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان کی شاندار بلے بازی کی انہوں نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

عرفان خان 18 رنز بنا کر دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹر تھے۔

 بابر اعظم 14عثمان خان 7 جبکہ صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے بن لسٹر، مچل ڈفی اور سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نیوزی لیند کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کیوی ٹیم پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کی سبب 18.1 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز تھے۔ کول میکونی نے 15 اور ڈین فوکسکرافٹ نے 13رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پاکستان نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Advertisement

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے، میڈیا باکس میں انٹرنیٹ کی سہولت ناپید ہے جب کہ جیمرز کی وجہ سے میڈیا باکس میں موبائل فون کی سروس بھی متاثر رہی۔

پی سی بی کی جانب سے معاونتی عملہ بھی غائب ہے جب کہ صحافیوں کو خبروں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان الیون

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور ابرار احمد۔

نیوزی لینڈ الیون

کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز اور ایش سودھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر