Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا

Now Reading:

یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا

یمن میں حوثی باغیوں نے نے امریکی ڈرون مار گرایا جبکہ ایک آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی تازہ ترین کارروائی میں ایم وی اینڈرومیڈا اسٹار نامی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ایران سے وابستہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییسری نے آج صبح ٹیلی ویژن پر اپنے تازہ ترین ویڈیو خطاب میں کہا کہ برطانوی تیل بردار جہاز اینڈرومیڈا اسٹار کو بحیرہ احمر میں بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور اسے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس گروپ نے بحیرہ احمر میں متعدد اہداف پر تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے اور ایم وی اینڈرومیڈا اسٹار کو نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جہاز حال ہی میں سیشیلز میں رجسٹرڈ ایک کمپنی کو فروخت کیا گیا تھا۔

Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ایم وی اینڈرومیڈا اسٹار کو معمولی نقصان پہنچا ہے، لیکن وہ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن سے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس علاقے میں تعینات امریکی قیادت والے بحری فوجی اتحاد کی طرف سے کسی کے زخمی یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمن میں ان کی فضائی دفاعی فورسز نے امریکی فوج کے ایم کیو-9 ریپر حملہ کرنے والے ڈرون کو بھی سعدہ گورنریٹ کی فضائی حدود میں میزائل سے اس وقت مار گرایا جب وہ دشمن کے مشن کو انجام دے رہا تھا۔

امریکی فوج نے ڈرون کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن امریکی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ایم کیو 9، جس کی قیمت تقریبا 30 ملین ڈالر ہے، جمعے کی علی الصبح یمن کے اندر گر کر تباہ ہوا اور کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد حوثی باغیوں کی جانب سے مار گرائے جانے والا یہ تیسرا امریکی ڈرون ہے، جس میں سے پہلا نومبر میں مار گرایا گیا تھا اور اس کے بعد فروری میں دوسرا ڈرون مار گرایا گیا تھا۔

یمنی گروپ نے اپنے قریبی آبی راستوں میں بحری جہازوں پر مزید حملوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے جہاز شکن میزائلوں نے اینٹیگوا/ بارباڈوس کے جھنڈے والے لائبیریا سے چلنے والے بحری جہاز ایم وی میشا کو بھی نشانہ بنایا۔ اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر