Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

Now Reading:

حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
حزب اللہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی تنصیب پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے  جس میں کم از کم 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئےہیں  ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کارروائی عین البال اور شہابیہ میں کیے گئے ان اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی جس میں حزب اللہ کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اپریل کو اسرائیلی قصبے میں فوجی تنصیاب پر گائیڈڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

اسرائیل  کی جانب سے حملے  کی تصدیق کرتے ہوئے 14 فوجیوں کے  زخمی ہونے کا بتایا جن میں  سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ بعد ازاں   اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے  ٹھکانوں اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  حزب اللہ اور اسرائیل  غزہ میں جنگ  کے آغاز سے  ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں جو 2006 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر