امریکی عدالت نے صدارتی الیکشن 2020 میں مداخلت کرنے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے جو بائیڈن کے جیتنے والے صدارتی انتخابات کو الٹانے کے لیے متعدد ریاستوں میں انتخابی عہدیداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا الزام ہے۔
انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے لیے ٹرمپ پر جارجیا اور وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ان 18 افراد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل روڈی گیولانی بھی شامل ہیں جن پر ریاست کے 2020 کے الیکٹورل ووٹنگ میں غیر قانونی طور پر جیت کا دعویٰ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News