Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری

Now Reading:

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری

اسلام آباد: الیکشن  کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 امیدواروں کے فارم 47 جاری کئے ہیں جن میں 5 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، 2 بلوچستان اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدوار شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک کامیاب امیدوار کا بھی فارم 47 جاری کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی

این اے 8 باجوڑ سے مبارک زیب آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے، این اے 44 ڈی آئی خان سے سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان کامیاب قرار پائے جب کہ این اے 119 لاہور سے لیگی رہنما علی پرویز کامیاب ہوئے۔

Advertisement

این اے 132 قصور سے لیگی رہنما نشیر احمد خان کامیاب قرار، این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے خورشید احمد کامیاب قرار پائے۔ فارم 47 کے مطابق این اے 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس کامیاب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی

پی پی 2 چکوال سے لیگی رہنما فلک شبیر اعوان، پی پی 32 گجرات سے لیگی رہنما موسی الہٰی کے فارم 47 جاری جب کہ پی پی 36 وزیر آباد سے لیگی رہنما عدنان افضل چٹھہ کامیاب قرار پائے۔

پی پی 54 نارووال سے لیگی رہنما احمد اقبال کامیاب، پی پی 93 بھکر سے لیگی رہنما سعید اکبر خان کے فارم 47 جاری جب کہ پی پی 139 شیخوپورہ سے لیگی رہنما رانا افضل حسین نے کامیاب حاصل کی۔

پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض، پی پی 149 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیق اور پی پی 158 لاہور سے لیگی رہنما چوہدری محمد نواز کامیاب ہوئے۔

پی پی 266 رحیم  یار خان سے پی پی پی پارلیمنٹرین کے ممتاز علی فتح یاب ہوئے جب کہ پی پی 290  ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرار پائے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا اسمبلی

کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 باجوڑ سے مبارک زیب آزاد کامیاب جب کہ کوہاٹ حلقہ 91 سے سنی اتحاد کونسل کے داوٴد شاہ کامیاب ہوئے۔

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی خضدار سے باپ پارٹی کے میر جہانزیب مینگل، لسبیلہ سے لیگی رہنما محمد زرین خان مگسی اور پی بی 50 قلعہ عبد اللہ سے ری پولنگ میں اے این پی کے زمرک خان کامیاب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر