
ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائل سے حملے کا امکان، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران آئندہ ہفتے تک اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائل سے حملے کرسکتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران آئندہ ہفتے تک جوابی کارروائی میں اسرائیل پر درجنوں ڈرون حملے کر سکتا ہے۔
انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔
انٹیلی جنس نے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملہ رمضان ختم ہونے سے پہلے ہوسکتا ہے۔
ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم یقینی طور پر کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ مشتبہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کے روز دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری کی تھی جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی سمیت آٹھ افراد شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News