Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یاسین ملک کی قید سزائے موت میں بدلنے کی کوشش پر اظہار تشویش

Now Reading:

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یاسین ملک کی قید سزائے موت میں بدلنے کی کوشش پر اظہار تشویش
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یاسین ملک کی قید سزائے موت میں بدلنے کی کوشش پر اظہار تشویش

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یاسین ملک کی قید سزائے موت میں بدلنے کی کوشش پر اظہار تشویش

لندن: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی بھارتی کوشش پر اظہار تشویش کردیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر بیس میں کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے حق میں اجلاس ہوا جس میں 17 ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ارکان پارلیمنٹ نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں بدلنے کی بھارتی کوشش کی مذمت کی اور یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حریت قیادت نے مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ سزا مکمل کرنے اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کئی قیدی پچیس پچیس سال سے نظر بند ہیں جو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں محمد قاسم فکتو، محمد شفیع شریعتی، نذیر احمد اور محمد ایوب شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر