
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کےاسکینڈل کی نیب انکوائری کےلئےدرخواست دائرکردی گئی۔
درخواست مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کےتوسط سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی جی نیب لاہور، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور دیگر کو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ سرکاری ادارے کے جعلی لیٹر پر ہزاروں اسمگل شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیاگیا۔ اسمگل شدہ گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کےذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ نیب کی انکوائری میں جعل سازی ثابت ہوگئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایکسائز کے ملوث افسران اورعملے کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے انکوائری بھی انہی کےپاس بھجوادی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت قومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کےخلاف کارروائی کرنے کے احکامات صادرکرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News