
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت وزیر دفاع یوآف گیلنٹ اور آرمی چیف ہرزی حلاوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کے ضمن میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
عالمی عدالت رواں ہفتے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہودیگر اعلیٰ عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر غور کررہی ہے۔
وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شدید خوفزدہ ہوگئے ہیں جبکہ اس خبر پر اسرائیلی حکام کی جانب سے گہری تشویش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News