مدینہ منورہ میں عمرہ وزیارت فورم کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں متعلقہ اداروں نے زائرین کی خدمت پر مامور ایک سو سے زیادہ پویلین کا اہتمام کر رکھا ہے۔
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کے پہلے ایڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد میں 28 سرکاری ادارے اور 3 ہزار سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس و نمائش میں 15 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کے معاہدوں پر اتفاق کیا جائے گا۔
وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ مسجد الحرام وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سالانہ کروڑوں زائرین کرام آتے ہیں۔ جب کہ روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے طریقہ کار کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، پچھلے دو برسوں میں 19 ملین سے زیادہ زائرین آئے ہیں۔
انہوں نے کہا عازمین حج وعمرہ زائرین کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کےلیے 24 ممالک کا دورہ کیا تاکہ انہیں سہولتیں فراہم کرنے کےلیے درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے بعد جامع حل پیش کیا جاسکے۔
وزیر حج کا کہنا تھا کہ وزارت کے 3 ہزار سے زائد اہلکار عازمین کی مملکت آمد سے لے کر ان کی روانگی تک خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سعودی وزیر نے پاکستانی اسٹالوں کا بھی دورہ کیا، پاکستانی کمپنی مسارات المشاعر کے شھزاد چوھدری محمد ناصر اپریشن مینجر انیس اکرم نے اس نمائش کو کامیاب قرار دیا انہوں نے کہا اس طرح کی کانفرنسیں اور نمائش جاری رہنی چاہیے۔
واضح رہے کہ عمرہ وزیارت فورم بدھ تک جاری رہا، جب کہ اس کے تحت اب تک 6 مباحثے، 24 ورکشاپش اور متعدد مسابقے منعقد ہوئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
