شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، ایران
ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا، ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا۔
ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔
دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے جب کہ یہ حملہ اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے بھی کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
