Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

Now Reading:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 13 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے متوقع دورہ چین سے متعلق بھی غور کیا گیا اور تمام وزارتوں کو اپنا ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل ہے، سی پیک کے 5 اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال چین کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم کو دعوت چین کی اعلیٰ قیادت نے دی تھی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ دورے سے پہلے 13 ویں جے سی سی منعقد ہو، حکومت سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اور اس سرمایہ کاری سے ملک کی معاشی حالت بہترہوگئی تھی، لیکن 2018 میں تمام منصوبوں کو روک دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر