Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کا قتل اور ڈکیتی کا واقعہ؛ ایس ایچ او سائٹ کومعطل کرنیکے احکامات جاری

Now Reading:

شہریوں کا قتل اور ڈکیتی کا واقعہ؛ ایس ایچ او سائٹ کومعطل کرنیکے احکامات جاری
وزیرداخلہ سندھ

شہریوں کا قتل اور ڈکیتی کا واقعہ؛ ایس ایچ او سائٹ کومعطل کرنیکے احکامات جاری

شہریوں نے قتل اورڈکیتی کے واقعہ پر وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایچ او سائٹ کو فی الفور معطل کرنیکے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو شہریوں کے قتل کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ نے سخت نوٹس اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سائٹ کو فی الفورمعطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیرداخلہ نے ایس ایس پی کیماڑی کو تعمیلی رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت اورایس ایس پی کیماڑی کو وقوعے کی جامعہ انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس کیماڑی کیس کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت/پروگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مجھ سے شیئر کریں گے۔

انھوں نے ایس ایچ او سائٹ اے کی جرائم کے خلاف گذشتہ اورحالیہ کارکردگی سمیت تعیناتی کا دورانیہ طلب۔ کیا اور کہا کہ شہریوں کے دوران ڈکیتی قتل یا زخمی کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

Advertisement

وزیرداخلہ سندھ کہنا ہے کہ جن ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں جانیکے بجائے دفاتر میں بیٹھنے کا شوق ہے ان سے اہم ذمہ داریاں واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، میٹرویل نمبر4 میں کار پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر